Aligarh
ایم آئی ایم پارٹی کے چیف اسدالدین اویسی سے ملےاے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ریحان: کتاب تحفے میں دی
:علیگڑھ
آج ہماری ملاقات قائد ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب ( ممبر پارلیمنٹ) سے ہوئیمیں نے ان کو اپنی کتاب
( جنگ و امن کا تصور اسلام اور عیسائیت کی تعلیمات کے تناظر میں)
پیش کیا انہوں نے کہا کہ یہ کتاب حالات حاضرہ کے تناظر میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا یہ کتاب بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس طرح کے حساس موضوعات پر دانشوروں کو اب کھل کر گفتگو کرنا چاہیے اور بحث و مباحثہ میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ اسلام کی تعلیمات امن اور شانتی کا پیغام دیتی ہیں اور وہ تعلیم کو ثابت کرنے کے لئے جب تک کہ ہمارے پاس ایک مدلل جواب نہیں ہوا ہم دوسرے لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے ہیں لہذا ضرورت ہے اس طرح کے موضوعات کو موضوع بحث بنایا جائے اور کھل کر اسلام کو قرآن کریم اور سیرت نبوی کے حوالے سے لوگوں کے درمیان پیش کیا جائے تو یقینا لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہوگی اور اسلام کا آفاقی پیغام لوگوں کے دل اور دماغ میں گھر کرے گا اور یہ دنیا امن اور شانتی کا گہوارہ بن جائے گیمیں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کتاب کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کر شائع کرائی اور جب ہماری آپ کی اگلی ملاقات ہو تو یہ زبان انگریزی زبان میں ضرور موجود ہوں کہ بہت سارے پڑھے لکھے لوگ اردو زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں ان کے ذہن سے یہ بات ختم ہو جائے گی جب اس کتاب کو پڑھیں گے تو آپ اس کتاب کو انگریزی زبان میں ضرور ٹرانسلیٹ کرائے ترجمہ کرائے تاکہ پڑھے لکھے جو دوسرے طبقے کے لوگ ہیں ان تک اسلام کی صحیح تعلیم پہنچ سکے
09/22/2021 12:59 PM